حیدرآباد۔13جون (اعتماد نیوز) وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج کہا کہ وہ بہت جلد رمضان المبارک کے پیش نظر پرانے شہر کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے رمضان کے پیش نظر انتظامات کا
جائزہ لینے کے لئے 15ارکان پر مشتمل ایک ٹیم کو تشکیل دینے ‘ حیدرآباد میں ڈرنیج سسٹم میں تبدیلی لانے ‘ میٹرو ریل کی تعمیراتی کاموں میں شفافیت پیدا کرنے ‘ اور اس تعمیراتی کاموں کی زد میں آنے والی تاریخی عمارتوں کے تحفظ کا وعدہ کیا۔